۲۹ شهریور ۱۴۰۳ |۱۵ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 19, 2024
امیر سرلشکر سید عبدالرحیم موسوی

حوزہ / ایرانی مسلح افواج کے اعلی حکام نے یحیی سنوار کو حماس کے سیاسی دفتر کا سربراہ متخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس میں یحیی سنوار کو شہید اسماعیل ہنیہ کے جانشین کے طور پر منتخب ہونے پر ایرانی آرمی چیف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے مبارکباد پیش کی ہے۔

جنرل موسوی نے کہا: یحیی سنوار کے انتخاب سے واضح ہوتا ہے کہ فلسطینی جہادی تنظیم غاصب صہیونی حکومت کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا: صہیونی حکومت اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کے بعد اپنے اہداف میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ حماس نے انتہائی حساس مرحلے پر ہوشیاری اور عقلمندی سے کام لیتے ہوئے دشمن کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

ایرانی آرمی چیف میجر جنرل نے کہا: ان شاء اللہ غاصب صہیونی حکومت کی نابودی اور بیت المقدس کی آزادی بہت نزدیک ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب مقاومت کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .